زیتون کا ذکر قرآن مجید میں ہے،حکومت وقت زیتون کے 86 اقسام پر کام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 فروری 2021 17:59

زیتون کا ذکر قرآن مجید میں ہے،حکومت وقت زیتون کے 86 اقسام پر کام جاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقدہ سیمینار /ورکشاپ برائے پیوند کاری جنگلی زیتون کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری تفصیلی بریفنگ دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ زیتون کا ذکر قرآن مجید میں ہے ہمیں پاکستان کو بھی زیتون کے پودوں کے زون میں لانا ہے اس ضمن میں حکومت وقت زیتون کے 86 اقسام پر کام جاری ہے ،بارانی زرعی تحقیقاتی ادارے کے تعاون سے اس وقت 22 لاکھ پودے تیار کر رہے ہیں بیس سے زیادہ ادارے ایسے ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں ہمارے پاس ایک سال کے پودے سے لے کر بیس سال کے زیتون کے پودے موجود ہیں چکوال، اٹک اور فتح جنگ میں زیتون کے پھل کی خریداری کا اہتمام کیا گیا ہے ،

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں 9 مل لگ چکی ہیں ہمارے ملک کے زیتون کا معیار سپین اور اٹلی سے کم نہیں ہے ، اس وقت تکف 12 لاکھ پودے لگا دیے گئے ہیں، شاہد بخاری نے مزید بتایا ہے کہ زیتون ایک ایسا پودا ہے جو نسلوں کو پرافٹ دیتا ہے ترکی میں 1600 سالوں کے پرانے وقتوں کے پودے ابھی تک پھل دے رہے ،جنگلی زیتون کی پیوند کاری کے لیے ہمیں کام کرنا ہوگا اسکی شاخ کو کاٹنا ہے اس کے اوپر قلم لگانی ہے اس سے یہ پودے کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے ، ڈپٹی کمشنر راؤپرویز اختر نے اس موقع پر موجود کسانوں و کاشتکاروں کو زیتون کی کاشت و پیوندکاری بارے تفصیلات فراہم کیں اور انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو زیتون کی کاشت کے لئے جو بھی مسائل ہونگے انکے فلفور حل کے لئے محکمہ ضروری تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :