دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 23 فروری 2021 12:26

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 18100کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد4000 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12500 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد8200کیوسک اور اخراج 3200کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 53100 کیوسک اور اخراج 46100کیوسک،چشمہ آمد48300کیوسک اوراخراج 38000کیوسک، تونسہ آمد58900 کیوسک اور اخراج49900 کیوسک، پنجند آمد3000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 46200کیوسک اور اخراج 41400 کیوسک، سکھر آمد38000کیوسک اور اخراج 9000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4400 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1416.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.398 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1147.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.678 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔