Live Updates

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو 26 سال قید اور جرمانے کی سزا

منگل 23 فروری 2021 14:08

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی نوجوان 21 سالہ محمود رمضان الحلبی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 26 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے ڈیڑھ لاکھ شیکل جرمانہ اور 10 ہزار شیکل ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ رمضان الحلبی کو اسرائیلی فوج نے 2018 کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے سمیت دیگر الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ وہ اس وقت 'عوفر' جیل میں قید ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات