نیلم منیر نے احسن خان کو ’خاوند‘ کہہ دیا

منگل 23 فروری 2021 23:33

نیلم منیر نے احسن خان کو ’خاوند‘ کہہ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں ساتھ مرکزی کردار ادا کرنیوالے احسن خان کو مذاق مذاق میں خاوند کہہ دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر احسن خان اور نیلم منیر کی گاڑی میں بیٹھے ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈرامے کی شٴْوٹنگ کے دوران ایک بچی ان کی گاڑی کے پاس آکر پشتو میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھتی ہے کہ یہ تمہارا شوہر ہی ۔

بچی کے اس معصومانہ سوال پر نیلم منیر ایک زوردار قہقہہ لگاتی ہیں اور ساتھ بیٹھے احسن خان فوراً کہتے ہیں کہ ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔نیلم پھر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ ہاں یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :