پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ افغانستان اور بھارت سے کم
سب سے زیادہ سپیڈ سنگاپور کے شہریوں کو دستیاب ہے جوکہ 266.60 ایم بی فی سیکنڈ ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2021 13:51
(جاری ہے)
اگر آپ زیادہ پیسے دے کر سمجھتے ہیں کہ آپ کو تیز ترین انٹرنیٹ مل رہا ہے تو یہ خام خیالی ہوسکتی ہے کیوں کہ دیگر ممالک میں اس سے بھی تیز انٹرنیٹ موجود ہے انٹرنیٹ سپیڈ مانیٹر کرنے والی کمپنی اوکلا کے مطابق ستمبر2020 تک دنیا انٹرنیٹ کی اوسط رفتار85.73 تھی جبکہ موبائل پر انٹرنیٹ کی اوسط رفتا35..96 رہی. کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت اور نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ انٹرنیٹ کی رفتار مستقبل میں مزیر تیز ہوگی رپورٹ کے مطابق دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ سنگاپور میں ہے جہاں کے عوام کو266.60 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار والا انٹرنیٹ دستیاب ہے ہانگ کانگ210.73، رومانیہ193.47 اور امریکا میں161.14 ایم بی کا انٹرنیٹ دستیاب ہے. موبائل میں ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ مختلف ممالک میں مختلف ہے موبائل فون کیلئے انٹرنیٹ کی تیزترین رفتار جنوبی کوریا میں ہے جہاں کے عوام121.00 ایم بی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں. چین 113.35 اور امریکہ میں موبائل فون انٹرنیٹ کی رفتار109.43 ایم بی ہے براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سب کم رفتار4.25 ایم بی یمن میں ہے الجیریا4.81 اور سوڈان میں7.26 ایم بی اسپیڈ ہے. پاکستان میں براڈ بینڈ10.1 اور موبائل انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار17.3 ایم بی ہے افغانستان میں براڈ بینڈ10.31 اور موبائل07.26 ایم بی ہے بھارت میں براڈ بینڈ46.47 اور موبائل انٹرنیٹ کی رفتار12.7 ایم بی فی سکینڈ ہے.
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.