ترشاوہ باغات کی بعد از برداشت دیکھ بھال ضروری ہے ،محکمہ زراعت

جمعرات 25 فروری 2021 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) ترشاوہ باغات کی بعد از برداشت دیکھ بھال بہت ضروری ہے تاکہ آئندہ سیزن میں زیادہ پیداوار کے حصول کے ساتھ اعلی کوالٹی کا حامل پھل حاصل کیا جا سکے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق باغبان بعد از برداشت باغات پر گہری نظر رکھیں ، کھادوں کا بروقت استعما ل کریں اور حفاظتی سپرے پروگرام کے ذریعے بیماریوں اور ضرر رساں کیڑوں کاتدارک یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترشاوہ پھلوں کے باغبان کارو بار باغبانی کو منافع بخش بنانے کے لیے سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کے زرعی سائنسدانوں سے مسلسل رابطہ میں رہیں، موسمی حالات کے مطابق باغات کے دیگر انتظامی و کاشتی امور بروئے کار لا ئے جا ئیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت چونکہ کنو اور مالٹے کی لیٹ اقسام سے پھل اتر چکا ہے اور70فیصد تک باغات پھل سے خالی ہو چکے ہیں، اس لیے باغبان باغات سے سوکھی ، بیمار ٹہنیاں ،کچے گلے اور باریک سوک کاٹ دیں اور قینچی ، آری کو 10فیصد بلیچ یعنی 9حصے پانی اور ایک حصہ بلیچ کے محلول میں بھگو کر کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبان گرے ہوئے پھل کو اکھٹا کر کے گہرے گڑھے میں ڈال کر مٹی کی موٹی تہہ سے ڈھانپ دیں ، اس عمل سے سٹرس کینکر، سٹرس سکیب و میلا نوز جیسی بیماریوں کے جرثوموں کوموسم بہار میں نئی پھوٹ پر منتقل ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :