پہلا احساس سنٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخر میں کھول دیا جائے گا ،ڈاکٹرثانیہ نشتر

جمعہ 26 فروری 2021 20:13

پہلا احساس سنٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخر میں کھول دیا جائے گا ،ڈاکٹرثانیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پہلا احساس سنٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخر میں کھول دیا جائے گا جہاں احساس کی تمام معلومات و سہولیات میسر ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس ون ونڈو اقدام کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں احساس کے چار ذیلی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ون ونڈو کے ذریعے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام معلومات و سہولیات میسر ہون گی، ون ونڈو پر تیزی سے کام جاری ہے اور پہلا احساس سنٹر اسلام آباد میں مارچ کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :