وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،شاہ محمود قریشی

حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں،کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں، 74سالوں میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی،میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2021 22:20

وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں،کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں، 74سالوں میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں،وہ قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، یہ قوتیں پاکستان کے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسی قوتوں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں، 74سالوں میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوایا،گستاخانہ خاکے ہوں ، ناموس رسالت پر بات ہویا اسلام کی توہین ہوہماری آواز سب سے آگے اور بلند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، وزیراعظم پاکستان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں، اللہ نے ہمیں جو موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے الحمد اللہ بھارت اپنی کوششوں میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا،انشااللہ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا۔