پاک سرزمین پارٹی کے تحت سہراب گوٹھ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا
اتوار 28 فروری 2021 22:20
(جاری ہے)
جس کے عقب میں 20x40 فٹ کی پینا فلیکس اسکرین لگائی گئی تھی۔ جس پر دائیں جانب سید مصطفی کمال اور بائیں جانب پاکستانی پرچم کی تصویر آویزاں تھی۔
اسکرین کے درمیان میں:: کراچی بنایا تھا اور پاکستان بنائیں گی:: جلی حروف میں تحریر تھا۔ اسٹیج کے سامنے شرکا کیلئے کرسیاں لگا کر نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج کے دائیں جانب صحافیوں کے لئے پریس گیلری اور معززین کے لئے گروانڈ میں وسیع و عریض پنڈال میں اہتمام کیا گیا تھا جس میں خصوصی پول لگا کر ان پر لائٹیں لگائی گئی تھیں جس سے پنڈال میں رات کے وقت دن کا سماں تھا، باغ جناح گروانڈ کے اطراف میں عمارتوں کو پی ایس پی کے پرچم اور تہنیتی مبنی ہزاروں بینرز آویزاں کرکے سجایا گیا تھا۔ جبکہ سینکڑوں مقامات پر استقالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پی ایس پی کے ترانوں کی دھن پر کارکنان کی جانب سے والہانہ رقص کیا جا رہا تھا۔ گرانڈ میں سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز ٹھیک چھ بجے حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اسٹیج پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل موجود تھے۔ جلسے میں پشتون نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ جلسہ گاہ میں مرکزی کیمپ سمیت پاک سرزمین اسٹوڈینٹس فیڈریشن، لیبر فیڈریشن، طبی سہولیات، میڈیا سیل، سائبر میڈیا سیل و دیگر کے کیمپس لگائے گئے تھے۔ میڈیا سیل کے زمے داران جلسہ گاہ کی لحمہ بالمحہ خبریں دنیا بھر کی عوام کو آگاہ کرنے میں مصروف رہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی آمد کا جیسے ہی اعلان کیا گیا تو حاضرین جلسہ نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر زوردار تالیوں اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پی کا مشہور ترانہ اب صرف مصطفی کمال پشتو زبان میں بجایا گیا جس کا حاضرین جلسہ نے بھرپور ساتھ دیا بعدازاں آلاصف اسکوائر کے پیچھے گروانڈ میں آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.