سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 12:59

سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی/ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کاہنہ کے علاقہ سدھڑ میں سرکاری زمینیں ہتھیانے والا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی 58کینال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروا لی، ایس پی ماڈل ٹاون قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تھے، پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا، سربراہ لاہور پولیس کی ایس پی ماڈلٹاون اور ان کی ٹیم کو شاباش، شہر میں بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں، زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،

متعلقہ عنوان :