شہری دفاع کا ہر مجاہد ملک کی حفاظت کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

ملک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ سرحدوں کی حفاظت افواج پاکستان کرتی ہیں جبکہ ملک کے اندر شہری دفاع کا ہر مجاہد اپنی ذمہ داریوں کو نبھا کر تمام علاقوں کی حفاظت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر عالمی یوم شہری دفاع کو منانے کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:28

شہری دفاع کا ہر مجاہد ملک کی حفاظت کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ملک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ سرحدوں کی حفاظت افواج پاکستان کرتی ہیں جبکہ ملک کے اندر شہری دفاع کا ہر مجاہد اپنی ذمہ داریوں کو نبھا کر تمام علاقوں کی حفاظت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر عالمی یوم شہری دفاع کو منانے کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر وائس چیئرمین قومی امن کونسل پاکستان ضلع جہلم و کوارڈینٹر یوتھ اسمبلی فاؤنڈیشن رائس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان سول ڈیفنس آفیسر سرفراز خان، راولپنڈی ڈویژن کے صدر حاجی عمران اسلم مغل ،توقیر حیدر، انسٹرکٹر اور پوسٹ وارڈنز محمد عمر بٹ،سعید احمد،کے علاوہ ڈپٹی چیف وارڈن توصیف بیگ کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ کے طلباء و طلبات اور سٹاف موجود تھا ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ یکم مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم شہری دفاع منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعور بیدار کرتا ہے کہ وہ اجتماعی طور پر اپنا دفاع مضبوط بنا کر ملکی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں

آج کے دن میں شہری دفاع کے تمام محکمہ کے افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام عہدیداران کو سلام پیش کرتا ہوں جو معاشرے کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت سے کسی کا بھی انکار نہیں آج ہمیں بحیثیت قوم اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اور بھلائی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے کیونکہ شہری دفاع کی بدولت ہم محفوظ اور مضبوط معاشرہ قائم کر سکتے ہیں جبکہ ملکی سلامتی اور استحکام ہماری فوری ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :