پارٹی قائد جام کمال خان اور اراکین اسمبلی کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز

جمعرات 4 مارچ 2021 13:11

پارٹی قائد جام کمال خان اور اراکین اسمبلی کی بدولت کامیابی حاصل کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماءنومنتخب سینیٹر ثمینہ ممتازنے کہا ہے کہ ایوان بالا میں ناصرف بلوچستان کےلئے آواز اٹھائوں گی  بلکہ صوبے کے وسائل پر صوبے کا حق اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی ۔  بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر  کامیابی حاصل کرنیوالی بلوچستان عوامی پارٹی کی  سینیٹر ثمینہ ممتاز نے بی اے پی کے رہنمائو ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد جام کمال خان اور اراکین اسمبلی کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کی  پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر ایوان بالا میں بلوچستان کے حقوق کےلئے آواز بلند کرونگی انھوں  نے مبارکباد دینے والے وفود سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق وفاق سے صوبے کےلئے فنڈز کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کی احساس محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کےلئے بھرپور کردار ادا کروں گی  اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف سیاسی قبائلی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بی اے پی کے رہنماعلی حسن زہری اور نومنتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز کو مبارکباد دی۔