مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے لئے 33نئے اسمبلی پلانٹ قائم
سال 2019 میں پی ٹی اے کے ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے نفاذ کے بعد موبائل ڈیوائسز کی قانونی طور پر درآمد میں نمایاں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کے 33 سے زائد پلانٹس قائم ہوئے ہیں
جمعرات 4 مارچ 2021 14:21
ڈی آئی آر بی ایس کے کامیابی سے نفاذکے بعدمقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے شعبے بالخصوص سمارٹ فون کی تیاری میں خاطر خواہ ترقی دیکھنے میں آئی۔سال 2019 میں، صرف ایک لاکھ 19 ہزار 639 اسمارٹ فونز مقامی سطح پر تیار کئے گئے جبکہ سال 2020 میں سمارٹ فونز کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ ہوگئی۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سال 2021 کے دوسرے ماہ کے اختتام تک12 لاکھ 10 ہزار اسمارٹ فونز پاکستان میں تیار ہوچکے ہیں۔
ڈی آئی آر بی ایس کے ان مثبت اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پاکستان میں مینوفیکچروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی جانب سے پلانٹس کے قیام کے لئے ایک جامع موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کرائی ہے۔ پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشن کا اجراء کیا اور موبائل ڈیوائس کی تیاری کے لئے درخواستوں کی وصولی کا بھی آغاز کر دیا۔ اس اقدام سے اس تکنیکی شعبے میں مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور ساتھ ہی صارفین کو مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل ڈیوائسز میسر ہوں گے۔
پاکستان کو دنیا کے پہلے اوپن سورس اورہر لحاظ سے مکمل ڈی آئی آر بی ایس کے نفاذ کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ نظام پاکستان کے موبائل نیٹ ورکس سے منسلک تمام آئی ایم ای آئی کی شناخت کرنے اور کمپلائنٹ سٹیٹس کی بنیاد پر درجہ بندی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.