سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب جدوجہد شیلڈ سے نوازدیاگیا

جمعرات 4 مارچ 2021 16:58

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب جدوجہد شیلڈ سے نوازدیاگیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے عرب دنیا کی تعمیروترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ہرطرف چرچے پھیل گئے، ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب جدوجہد شیلڈ سے نوازا گیا ۔ ولی عہد کی کاوشوں کی سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا معترف ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل ابو الغیط نے عرب جدوجہد شیلڈ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا جو ولی عہد محمد بن سلمان تک پہنچائیں گے۔سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان پوری امت مسلمہ کیلئے محنت کررہے ہیں۔