
افغانی دوشیزہ نے تہلکہ مچا دیا،سوشل میڈیا سائٹ پر اس کے فالورز ملک کے صدر سے بھی بڑھ گئے
ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی افغانی خواتین نے دھوم مچا دی،افغانستان کا نیا اور برائٹ چہرہ سامنے آنے لگا
سجاد قادر
ہفتہ 6 مارچ 2021
04:04

(جاری ہے)
یہ خواتین افغانستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ ترین امن کے معاملات بھی سامنے لا رہی ہیں کہ اس وقت کا افغانستان ایک تبدیل شدہ ملک ہے۔
درجنوں خواتین کے پچاس ہزار سے بھی زیادہ فالورز ہیں جبکہ کئی ایک کے تو لاکھوں میں بھی ہیں۔جین زی کے نام سے انسٹا گرام پر چھانے والی دوشیزہ کے فالورز ملک کے صدر سے بھی زیادہ ہیں۔یہ خواتین دنیا بھر کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ افغانستان بہترین اور پر امن ملک ہے۔اس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ نائن الیون کے بعد کی جنریشن ایک تبدیل شدہ جنریشن ہے اور انہوں نے بیس سال سے افغانستان کے بارے میں ایک مخصوص ٹیگ کو ہٹانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔قبائلی ڈریس،کلچر اور رہن سہن کو پروموٹ کرنے کے علاوہ افغان خواتین کی کیا سوچ ہے یہ سب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے سبھی سوشل میڈیا صارفین تک پہنچ رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے اور اس ملک میں طالبان نے کافی عرصے تک حکومت کی جس وجہ سے خواتین پر بہت زیادہ سختیاں رہی ہیں۔قبائلی عوام ہونے ا ور ٹھوس مذہبی ذہن رکھنے کی وجہ سے خواتین کو پردے کا پابند بنایا گیا مگر آہستہ آہستہ افغانستان میں کرکٹ نے جگہ بنائی اور تعلیم نے بھی عوام میں رجحان بدلنے میں اہم کردار اد اکیا۔اس وقت امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ پاکستان کی ثالثی میں ہو چکاہے اور حالات نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے اور اسی وقت ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس سے چہرے پر طمانت ا ٓجاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.