پارلیمنٹ کا ہر ممبر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے گا،رانا تنویر حسین

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:09

پارلیمنٹ کا ہر ممبر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے گا،رانا تنویر حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آج قوم کو ایک بڑی خبر ملے گی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہر ممبر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے گا، قوم صبر کرے بڑی خبر ملے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ میں اپنے اراکین کے نہیں بلکہ پی اے سی کے اجلاس کیلئے آیا تھا۔