شاہی خاندان سے اس قدر ناخوش تھی کہ خودکشی کے بارے میں سوچا
مجھے شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا، یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سےغمزدہ ہوئیں۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کا تازہ انٹرویو
سمیرا فقیرحسین پیر 8 مارچ 2021 12:24
(جاری ہے)
شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں شاہی خاندان سے اس قدر ناخوش تھی کہ میں نے خود کشی کے بارے میں بھی سوچا کیونکہ میں نے ذہنی صحت کے حوالے سے شاہی خاندان سے مدد چاہی تھی لیکن میری مدد نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد شاہی خاندان کی تصویر کھنچوانے کے بارے میں پوچھا تک نہیں گیا۔ انہوں نے برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ شاہی خاندان کے افراد نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا یا بیٹی شہزادہ یا شہزادی بنے۔ میگھن نے بتایا کہ میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، اور یہ ایک بالکل واضح، حقیقی اور خوفناک سوچ تھی، اور مجھے یاد ہے کہ ’ہیری نے اس وقت کس طرح مجھے سنبھالا اور میری مدد کی۔ شہزادی کیٹ سے معاملات سے متعلق سوال کے جواب میں میگھن نے کہا کہ ہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن میری وجہ سےغمزدہ ہوئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے مجھ سے معافی مانگی، غلطی تسلیم کی اور پھول بھی پیش کیے۔ انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کا ذکر کیا اور کہا کہ شاہی خاندان کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر اپنی والدہ کی تکلیف سے متعلق سوچ کر میرا دل ٹرپتا ہے کیونکہ میں اور میگھن مرکل ایک ساتھ ہیں جبکہ میری والدہ شہزادی ڈیانا اس طرح کی صورتحال میں اکیلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان نے جس طرح کا سلوک میری بیوی کے ساتھ کیا ، اُس سے میری والدہ بھی ناراض اور خفا ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شاہی خاندان میں رہنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میرے والد شہزادہ چارلس کی جانب سے بھی مجھے کوئی حمایت نہیں ملی۔ یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور اب مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے کام کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی ولیم کے تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.