دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 9 مارچ 2021 13:58

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 16000کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد2700 کیوسک اور اخراج 2700 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد16600 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7100کیوسک اور اخراج 1500کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد32500کیوسک اور اخراج 25500کیوسک،چشمہ آمد28600کیوسک اوراخراج 23000کیوسک، تونسہ آمد23000 کیوسک اور اخراج12900 کیوسک، پنجند آمد20600کیوسک، اور اخراج 15900 کیوسک،گدو آمد 28600کیوسک اور اخراج 23400 کیوسک، سکھر آمد22800کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6500 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1405.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.171 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1119.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.778 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔