گلوکارممتازعلی کانیامیوزک ویڈیو’’کالاسوٹ‘‘ ریلیزکردیاگیا

جمعرات 11 مارچ 2021 12:50

گلوکارممتازعلی کانیامیوزک ویڈیو’’کالاسوٹ‘‘ ریلیزکردیاگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) معروف فوک گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری ریمبوشہزادہ نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ریکارڈنگ X-one سٹوڈیومیں ٹیپوسردارنے کی تھی اس گانے کی ڈائریکشن عرفان ساگرنے دی تھی۔

ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا ’’کالے سوٹ نے پائے بڑے رولے نے‘‘ سوشل میڈیاپرریلیز کردیاگیاہے جوان کے پرستار بہت پسندکررہے ہیں۔ممتازعلی کاکہناتھااس سے قبل ان کے گانے’’ڈھولا ملتان دا‘‘ نے بھی سوشل میڈیاپر دھوم مچائی تھی انشاء اللہ ان کے اس نئے گانے کو بھی سوشل میڈیا پر بہت پسندکیاجائیگا۔اس گانے کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :