عائشہ عمر نے ہیمانی کے تعاون سے اپنی تمام نیچرل بیوٹی پروڈکٹس ’’عائشہ او‘‘ کے نام سے آغاز کردیا

جمعہ 12 مارچ 2021 11:58

عائشہ عمر نے ہیمانی کے تعاون سے اپنی تمام نیچرل بیوٹی پروڈکٹس ’’عائشہ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) اداکارہ ،ایکٹیوسٹ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے ہیمانی کے تعاون سے اپنی تمام نیچرل بیوٹی پروڈکٹس ’’عائشہ او‘‘ کے نام سے آغاز کردیا۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی یہ تمام بیوٹی پروڈکٹس قدرت سے متاثرہو کر کی ہے اور یہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جارہی ہے جسے ہیمانی کمپنی تیار کررہی ہے کیونکہ ہیمانی کا نام نیچرل بیوٹی پروڈکٹس میں ایک جانا پہچاناہے۔

ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’’عائشہ او‘‘ کا خیال قدرتی خوبصورتی کو مدنظررکھ کر کیا گیا اس کے لیئے ایک ٹیم تیار کی گئی جو قدرتی نیچرل آئیٹمز کو تیار کرے گی جو سکن کئیر کے لیئے استعمال کی جائینگی۔’’عائشہ او‘‘ کی لانچنگ کے موقع پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے قدرت کی طرف راغب ہو گئی تھیں کیونکہ ان کی والدہ کو ایک جلدی بیماری تھی جس کا بہت علاج کروایا مگر وہ ٹھیک نہ ہوئیں پھر ان کا علاج قدرتی جڑی بوٹیوں سے کروایا گیا جس سے وہ تندرست ہوئیں۔

(جاری ہے)

’’عائشہ او‘‘ برانڈ کی لانچنگ عائشہ عمر نے گذشتہ روز کی جس میں ان کی فیملی اور شوبزسے قریبی دوستوں نے شرکت کی جن میں احسن خان،ماہین خان،ماریہ واسطی،عینی جعفری،انجلین ملک،سکندررضوی،اظفررحمان،نصرت ہدائت اللہ و دیگر شامل تھے۔عائشہ عمر کا کہنا تھاکہ’’عائشہ او‘‘ کی تمام پروڈکٹس بڑے سٹورز اور آن لائن دستیاب ہیں انہیں امید ہے کہ نیو جنریشن ان کی یہ قدرتی پروڈکٹس استعمال کرے گی اور اس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہوں گے۔

متعلقہ عنوان :