والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑجاؤں گا، اذان سمیع خان
میرے والد نے کبھی میرے میوزک پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں ، میں والد کا میوزک سنتا ،اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں، انٹرویو
ہفتہ 27 مارچ 2021 13:11
(جاری ہے)
لیکن میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی برکت چیز کوئی نہیں ہے۔
جو آپ کو مشورے دیتے ہیں، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔اذان سمیع نے اپنے البم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کوشش کی ہے کہ البم میں دو گانے ایسے نہ ہوں جو سننے میں ایک جیسے لگیں۔ اذان سمیع نے موجودہ دور کی بات کرتے ہوئے کہا شوبز انڈسٹری میں اکثر بڑے نمبرزکو اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی گانا بہت زیادہ لوگوں پراثرانداز ہو، یا اسے بہت سارے لوگ سنیں یا پھر نوجوان زیادہ تعداد میں سنیں تو اسے کامیابی کا فارمولا مانا جاتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔اذان سمیع نے اپنے والد عدنان سمیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب وہ صرف تین یا چار سال کے تھے اس وقت سے ان کے والدین کے درمیان مسائل تھے اور پھر انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس علیحدگی کی وجہ سے میرے اور میرے والد کے درمیان فاصلہ ضرور تھا لیکن خوش قسمتی سے میں اس دور میں پلا بڑھا ہوں جہاں فون اور ویڈیو کالنگ جیسی سہولیات موجود ہیں اور پھر میں نے کافی وقت انڈیا میں بھی گزارا ہے جہاں مجھے اپنے والد کے ساتھ رہنے کا اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔اذان سمیع نے کہا لیکن سچ بات یہی ہے کہ میرے والد نے کبھی بھی میرے میوزک پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ مجھے آزادانہ کام کرنے کے لیے چھوڑدیا۔ حالانکہ یہ اتنا اذسان نہیں ہے، میرے والد میرا میوزک سنتے ہیں۔ اذان سمیع نے بتایا کہ بیٹا ہونے کے ناطے میں اپنے والد کا سب سے بڑا فین ہوں اور جو بھی اس بات پر مجھ سے جھگڑا کرنا چاہے گا میں تیار ہوں اور اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کروں گا۔ میں اپنے والد کا میوزک سنتا ہوں اور اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق نجومی کی پیشگوئی وائرل
-
عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی جھلک، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
-
سلمان خان کی درخواست پرعدالت نے فلم ‘کالا ہرن’ کیخلاف نوٹس جاری کردیا
-
عاصم اظہر نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑ دی، وضاحت جاری
-
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کاالزام، ن لیگ ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف لاہور میں تین مقدمات درج ہونے کا انکشاف
-
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی برسی ہفتہ 13 جون کو منائی گئی
-
عاصم اظہر نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑ دی، وضاحت جاری
-
مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق نجومی کی پیشگوئی وائرل
-
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے آرزو پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
-
مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش
-
بھارتی گلوکار بادشاہ کی شادی کی تصدیق ہوگئی، اہلیہ نے تصاویر شیئر کردیں
-
اداکارنمیرخان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.