فخر زمان نے ایسا کارنامہ سر انجام دیدیا جو سچن ٹنڈولکر اور سعید انور جیسے ایشیائی بلے باز بھی نہیں کرسکے
فخر زمان پہلے ایشین بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی پہلی 5 ون ڈے سنچریاں غیر ملکی سرزمین پر سکور کی ہیں
ذیشان مہتاب پیر 5 اپریل 2021 17:11
(جاری ہے)
ڈبل سنچری سے محض 7 رن دوری پر فخر زمان رن آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بلے باز نے 155 گیندوں پر 8 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 193 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پاکستان کی ٹیم 17 رنز سے میچ ہار گئی۔
اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 150 رنز سے زائد کی اننگز نہیں کھیلی۔ فخر زمان پاکستانی ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے لیکن ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ۔ فخر زمان پہلے ایشین بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی پہلی 5 ون ڈے سنچریاں غیر ملکی سرزمین پر سکور کی ہیں ۔ فخر زمان نے پہلی ون ڈے سنچری 2017ء میں بھارت کے خلاف اوول میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بنائی تھی ، 2018ء میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف پہلے بلاوایو میں ناٹ آئوٹ 117 رنز بنائے اور پھر 210 ناٹ آئوٹ رنز کی شاندار باری کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ فخر زمان نے اپنی چوتھی ون ڈے سنچری 2019ء ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں سائوتھمپٹن کے مقام پر سکور کی جب انہوں نے 138 رنز بنائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.