دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ اپریل 11:24

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2021ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی  آمد 24400کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر میں  آمد11800 کیوسک اور اخراج11800 کیوسک، دریائے  جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد35600کیوسک اور اخراج45000کیوسک، دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد9300 کیوسک اور اخراج   3400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1416.73 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.406 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1130.65 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.089 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166  ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :