اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کو افطاری کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی

بدھ 7 اپریل 2021 14:33

اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کو افطاری کی فراہمی کی تجویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) لاہوراین ارمضان المبارک میں اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو کھانا فراہمی کی تجویز سامنے آگئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس او پیز کا مراسلہ ایوی ایشن ڈویژن کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

مسافروں کو افطاری کی فراہمی کیلئے سول ایوی ایشن نے تجاویز تیار کرلیں۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر روزہ داروں کو افطار باکس دیئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام نے سفارشات ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کر دیں۔ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :