ریحان بزنجو پسنی پریس کلب کے صدر منتخب،ساجدنور جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 8 اپریل 2021 00:55

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء)ریحان بزنجو پسنی پریس کلب کے صدر منتخب،ساجدنور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، بیبگر بلوچ فنانس سیکرٹری جبکہ امتیاز بہار ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پسنی پریس کلب کے موجودہ ممبران نے باہمی رضامندی سے ریحان بزنجو کو پسنی پریس کلب کا صدرمنتخب کردیا جبکہ نائب صدر کے لیے قمبر حسین منتخب کردیے گئے ساجدنور جنرل سیکرٹری ،بیبگر بلوچ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے امتیاز بہار کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیاگیاپریس کلب کے غیرفحال ممبران کی ممبر شپ کو ختم کردیا گیا جبکہ صحافتی امور کو وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا کہاگیا۔