قصور میں پولیس اہلکار کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون منظر عام پر آگئی

مدرسہ میری باجی کو ان کے ابو نے بناکر دیا تھا جس پر باجی خدیجہ کا سابقہ شوہر اکرم مولوی قبضہ کرنا چاہتا ہے ، پولیس نے ہم سے مدرسہ لینے کے لیے تشدد کیا ، تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون عاصمہ کی ’اردو پوئنٹ‘ سے گفتگو ۔۔ اہل علاقہ نے خاتون خدیجہ کے بارے میں شکایات کے انبار لگادیے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 8 اپریل 2021 17:10

قصور میں پولیس اہلکار کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون منظر عام ..
قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اپریل2021ء ) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس اہلکار کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ’اردو پوائنٹ‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون عاصمہ نے کہا کہ مدرسہ ہماری باجی خدیجہ کو ان کے والد نے بناکر دیا تھا جس پر ان کا سابقہ شوہر اکرم مولوی قبضہ کرنا چاہتا ہے ، پولیس اہلکار جمیل نے ہم سے مدرسہ لینے کے لیے تشدد کا ناشنہ بنایا جب کہ مدرسہ ابھی تک ہماری باجی کے ابو کے نام پر ہے ، ساری رجسٹریاں بھی ہماری باجی کے پاس موجود ہیں ۔

خاتون نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ میں اپنی باجی سے ملنے گئی تھی ، ہم سب مدرسے کے احاطے میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اس دوران کچھ غنڈے گھر میں داخل ہوئے ، جن میں اشرف کباڑیہ ، ریاض باجوہ ، اعجاز باجوہ اور اکرم مولوی شامل ہیں ، انہوں نے زور زور سے دروازہ بجانا شروع کیا جیسے کوئی اس پر پتھر اور ہتھوڑے مار رہا ہے ، جس کی وجہ سے ہم سب گھبرا گئے ، میں نے جلدی سے اپنے شوہر کو فون کیا لیکن وہ لوگ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ، اکرم مولوی کے کہنے پر پولیس نے مجھ پر حملہ کیا ، ہم 5,6عورتیں تھیں جن پر حملہ ہوا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ خدیجہ کی وجہ سے محلے والوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہے ، اس کے ساتھ ایک اور خاتون منیرہ بھی ہے ، یہ دونوں دیگر خواتین کے ساتھ مل کر غنڈوں کو لے کر پہنچ جاتی ہیں اور یہ لوگوں کے گھروں کے دروازے توڑتے ہوئے اندر داخل ہوجاتے ہیں ، ان کے ساتھ ملے ہوئے 5,6 مردوں کی وجہ سے محلے کی عورتوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، آئے روز محلے میں آکر مار پیٹ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری بچیاں بھی ڈری ہوئی ہیں ، اسی کی بناء پراس کے خلاف پولیس میں بھی کافی بار درخواست دے چکے ہیں۔ اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مددرسے کے بارے میں خاتون خدیجہ کے سابقہ شوہر اکرم مولوی نے کیا کہا ، جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

متعلقہ عنوان :