
وزیراعظم عمران خان کی بیان پر ایک مرتبہ پھر سوال اُٹھا دئیے گئے
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوائے مصر کے سب کے پاس ہمارے مقابلے میں زیادہ پانی دستیاب ہے، تاہم مصر کے صرف ایک دریا میں پاکستان کے تمام دریاؤں کی بانسبت 13 گنا زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے
دانش احمد انصاری
جمعرات 8 اپریل 2021
19:40

(جاری ہے)
پانی کے ذخائر کے حوالے سے وزیراعظم کو کس نے غلط معلومات دیں ؟وزارت آبی وسائل میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے پانی کے حوالے سے مصر کی مثال دی تھی ۔مصر میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے واپڈا کی دستاویزات سامنے آ گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق مصر میں صرف دریائے نیل پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ پاکستان کے سندھ سمیت تمام دریاوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1 کروڑ 15 لاکھ ایکڑ فٹ ہے ۔دنیا کے 6 بڑے دریائی تاسوں میں پاکستان کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سب سے کم ہے۔پاکستان میں پانی کے ذخائر صرف 1 کروڑ 15 لاکھ ایکڑ فٹ کے ہیں۔امریکہ کی صرف ایک ریاست فلوریڈہ میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش 5 کروڑ 96 لاکھ ایکڑ فٹ ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے بھی اُن کی بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایک مرتبہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ جرمنی اور جاپان ہمسایہ ملک ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر مخالفین نے اُن پر سینکڑوں طنزیہ پوسٹ کیں۔مزید اہم خبریں
-
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.