دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 9 اپریل 2021 13:29

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 27600کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد13100 کیوسک اور اخراج13100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد46700کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12500 کیوسک اور اخراج 6500کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 55100کیوسک اور اخراج 50600کیوسک،چشمہ آمد50800کیوسک اوراخراج 43000کیوسک، تونسہ آمد38300 کیوسک اور اخراج37800 کیوسک، پنجند آمد6000کیوسک اور اخراج 6000 کیوسک،گدو آمد 43600کیوسک اور اخراج 43600 کیوسک، سکھر آمد34600کیوسک اور اخراج 8700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5500 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1414.78 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.365 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1131.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.106 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔