ڈائویونیورسٹی میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا جگر کا آٹو ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا
ہفتہ 10 اپریل 2021 18:27
(جاری ہے)
ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کے مطابق آٹو ٹرانسپورٹ میں مریض کا جگر باہر نکال کر اسے کینسر سے پاک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آٹو ٹرانسپلانٹ پاکستان کے نامور سرجن پروفیسر فیصل ڈار کی نگرانی میں کیا گیا، مریض کے جگر میں مصنوعی شریانیں ڈال کر جگر واپس لگا دیا گیا۔
پروفیسر سعید قریشی نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس وقت صرف 20 آٹو ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں، یہ انتہائی حساس آپریشن ہے اور اس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال انہوں نے ڈا میں تین جگر کے ٹرانسپلانٹ کر لیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر فیصل ڈار کی نگرانی میں ڈاکٹر جہانزیب اور ڈاکٹر اقبال سمیت دیگر ماہرین نے ڈا یونیورسٹی میں 28 ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 6 ٹرانسپلانٹ اس سال کے پہلے تین مہینوں میں کیے گئے ہیں، جبکہ ڈا یونیورسٹی میں اب ہر مہینے تین سے چار جگر کے ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے۔اگلے چند ہفتوں میں مزید تین افراد کے لئے لیور ٹرانسپلانٹ کرنے جا رہے ہیں، پروفیسر سعید قریشی نے بتایا اور مزید کہا کہ اب پاکستانی مریضوں کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے دیگر ممالک میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔اس موقع پر جگر کے آٹو ٹرانسپلانٹ کے مریض صادق شاہ نے کہاکہ ان کی زندگی بچنے کے امکانات کم تھے لیکن ڈائویونیورسٹی کے ماہرین نے ان کا علاج کیا اور اب وہ مکمل صحت یابی کے قریب ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.