سعودی عرب، منی لانڈرنگ مافیا کے عناصر کو106 سال قید اور جرمانوں کی سزائیں

شہری بینک کھاتوں اور تجارتی اجازت ناموں کو غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی نشاندہی کریں ،پراسیکیوٹر

اتوار 11 اپریل 2021 12:10

سعودی عرب، منی لانڈرنگ مافیا کے عناصر کو106 سال قید اور جرمانوں کی سزائیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل مافیا کے عناصر کو مجموعی طور پر 106 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5 مقامی باشندوں نے اشیائے خوردو نوش کی درآمد کے لیے 7 مختلف ناموں سے رجسٹریشن کرا رکھی تھی۔

انہوں نے بینک اکائونٹ قائم بنائے اور عرب ممالک کی16 عناصر کو شامل کرکے ان کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں رقم منتقل کی۔پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات کے مطابق ملزمان پر غیر قانونی رقوم رکھنے، نقل و حمل اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات عاید کیے گئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئیملزمان کو مجموعی طور پر 106 سال قید اور18 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی اور ملزمان کے قبضے سے 5 ملین ریال کی نقد رقم اور اور دو ملین ریال مالیت بنک کھاتے منجمد کیے گئے۔

فیصلے میں بیرون ملک بھیجی گئی 40 کروڑ 65 لاکھ ریال کی رقم ضبط کرنا، سعودی ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد بیرون ملک سفر پرپابندی اور غیرملکیوں کی ملک بدری اور دوسرے ملکوں کو بھیجی گئی رقومکی واپسی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بینک کھاتوں اور تجارتی اجازت ناموں کو غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کی نشاندہی کریں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔