کوہاٹ میں مخالفین کی فائرنگ، سابقہ تحصیل صدرپی ٹی آئی اور بیٹا قتل

مخالفین نے سابقہ دشمنی پر ملک ریاض اور بیٹے پر فائرنگ کی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 12:27

کوہاٹ میں مخالفین کی فائرنگ، سابقہ تحصیل صدرپی ٹی آئی اور بیٹا قتل
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2021ء) کوہاٹ میں مخالفین نے تحریک انصاف کے سابقہ تحصیل صدر لاچی ملک ریاض اور بیٹے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملک ریاض اور بیٹا قتل ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابقہ تحصیل صدر لاچی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مخالفین کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابقہ تحصیل صدرلاچی ملک ریاض اور بیٹا قتل ہوگیا ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کی  گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔