پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں رمضان بازار فعال کر دیئے، اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر ہونگی

لاہور میں 30رمضان رمضان بازار سج گئے ،11 ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دیدیا گیا

اتوار 11 اپریل 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں رمضان بازار فعال کر دیئے، چینی اور آٹے سمیت دیگر اشیاء ضروریہ سستے داموں میسر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کو فعال کر دیا گیا ،لاہور میں سستے رمضان بازار سج گئے ہیںجبکہ 11 ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دیا گیا ہے جہاں چینی 65 روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت 375 روپے میں کی جائے گی۔

نشتر زون اور اقبال زون میں 5 ،5 ،گلبرک زون میں 4، راوی زون، سمن آباد زون، داتا گنج بخش زون، عزیز بھٹی زون اور شالامار زون میں 3 ، 3 اور واہگہ زون میں 2 رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت رمضان بازاروں کا حدود اربعہ دگنا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :