بھوٹان کورونا ویکسینیشن میں اسرائیل اور امریکا سے بھی آگے نگل گیا

پیر 12 اپریل 2021 15:00

بھوٹان کورونا ویکسینیشن میں اسرائیل اور امریکا سے بھی آگے نگل گیا
تھمپو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) بھوٹان نے محض 16 دنوں کے عرصے میں اپنی 93 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان واقع اس ہمالیائی ملک نے 27 مارچ کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا تھا اور مجموعی طور پر اپنی آٹھ لاکھ کی آبادی میں سے 62 فیصد کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اپنی مجموعی آبادی کو ویکسین لگانے کی شرح کے اعتبار سے بھوٹان اب اسرائیل اور امریکا سے بھی آگے نکل چکا ہے۔