خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن روزہ اور عید نہ ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے

پیر 12 اپریل 2021 21:11

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن روزہ اور عید نہ ہونے کے امکانات پیدا ہو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) ایک ہی دن روزہ اور عید نہ ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ایک ہی دن روزہ اور عید کے لئے 13اپریل کو ا جلاس طلب کر لیا ہے جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی 13اپریل کو مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کیا ہے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے اس طرح پشاور میں دو ا جلاسیں منعقدہو نگے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن روزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید کے لئے کو ششیں وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مزید تیز کی گئی ہے تاہم کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شواہد کا جائزہ لیکر اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن روزہ کے لئے حکومتی ٹیم سرگرم عمل ہو چکی ہے ۔