گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ریلیز کردیا گیا

گانے کی شاعری ریمبوشہزادہ نے لکھی جبکہ اس کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیا

پیر 12 اپریل 2021 22:19

گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ریلیز کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) معروف فوک گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ریلیز کردیاگیا۔ اس نئے ویڈیو کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیا ہے۔اس گانے کی شاعری ریمبوشہزادہ نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ریکارڈنگ X-one سٹوڈیومیں ٹیپوسردارنے کی تھی اس گانے کی ڈائریکشن عرفان ساگرنے دی تھی۔

(جاری ہے)

ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا ’’کالے سوٹ نے پائے بڑے رولے نے‘‘ریلیز کردیاگیاہے جوان کے پرستار بہت پسندکررہے ہیں۔ممتازعلی کاکہناتھااس سے قبل ان کے گانے’’ڈھولا ملتان دا‘‘ نے بھی سوشل میڈیاپر دھوم مچائی تھی انشائ اللہ ان کے اس نئے گانے کو بھی سوشل میڈیا پر بہت پسندکیاجائے گا۔۔اس گانے کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ گیت سننے والوں کو بہت زیادہ پسند آئے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں معیاری کام کروں۔

متعلقہ عنوان :