دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 15 اپریل 2021 13:50

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 22200کیوسک اور اخرج 32000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8300 کیوسک اور اخراج8300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد35700کیوسک اور اخراج55000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد9300 کیوسک اور اخراج 3400کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد40100کیوسک اور اخراج 35100کیوسک،چشمہ آمد41700کیوسک اوراخراج 38000کیوسک، تونسہ آمد38200 کیوسک اور اخراج37800 کیوسک، پنجند آمد12500کیوسک اور اخراج 12500 کیوسک،گدو آمد 37200کیوسک اور اخراج 37200 کیوسک، سکھر آمد33300کیوسک اور اخراج 8000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5500 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1408.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.228 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1124.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.905 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے ۔