وزیراعظم عمران خان کل سندھ کے ایک روزہ دورے پرسکھر اورکراچی پہنچیں گے

جمعرات 15 اپریل 2021 14:26

وزیراعظم عمران خان کل سندھ کے ایک روزہ دورے پرسکھر اورکراچی پہنچیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان کل(جمعہ)16اپریل کوسندھ کے ایک روزہ دورے پرسکھر اورکراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان جمعہ کواسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے،گورنرسندھ عمران اسماعیل اور جی ڈی اے رہنماسردار علی گوہر مہر ودیگر ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھرمیں جی ڈی اے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈریزنگ افطارڈنر میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم گورنرہائوس میں مختصرقیام کے بعداسلام آبادروانہ ہوجائیںگے۔

متعلقہ عنوان :