کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، شہزاد اکبر

جمعرات 15 اپریل 2021 22:55

کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، شہزاد ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔

رائیونڈ معاملے میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی، جب چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کے لیے عدالت موجود ہے، یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے،کمال ہے اب گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔