ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 13 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

اس وقت جہلم میں 100 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اپریل 2021 16:32

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 13 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 13 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 100 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 33 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 80080 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2033 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کل 1868 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 53 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 18919 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 552 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 12 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1971 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 6933 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :