قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

جمعہ 16 اپریل 2021 16:42

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا ،اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

(جاری ہے)

مراسلہ کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجود اجلاس کے اجنڈے، دورانیے اور کورونا ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔اجلاس پیر کو دوپہر ایک بجے اسپیکر لاؤنچ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔