تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے26 خواتین کرکٹرز 17 اپریلسے کراچی پہنچیں گی

ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں شیڈول تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیےچھبیس خواتین کرکٹرز 17 اپریل سے کراچی پہنچیں گی

جمعہ 16 اپریل 2021 16:46

تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے26 خواتین کرکٹرز 17 اپریلسے  کراچی پہنچیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،) ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں شیڈول تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیےچھبیس خواتین کرکٹرز 17 اپریل سے کراچی پہنچیں گی، جہاں وہ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سات روزہ قرنطینہ کے بعد 24 اپریل سے ٹریننگ کا آغاز کردیں گی۔ اسکلز اور فٹنس میں بہتری لانےکی غرض سے لگائے جانے والے اس کیمپ کی نگرانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کریں گے، وہ فی الحال ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں۔


پی سی بی  کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کیمپکے تمام شرکاء کو بائو  سکوور ببل میںداخلے کے لیے دو منفی ٹسٹ  درکار ہوں گے ۔پہلاکوویڈ 19 ٹاٹ  ن کی اپنی رہائشگاہ جبکہ دوسرا 17 اپریل کو ان کی کراچی پر آمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے شرکاء کا تیسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ سات روزہ قرنطینہ کے اختتام پر کیا جائے گا۔
کیمپ میں شریک تمام خواتین کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف مقامی ہوٹل میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل میں قیام کریں گے۔


پندرہ روزہ کمپا کا اختتام 8 مئی بروز ہفتہ کو  ہو گا ۔ڈیوڈ ہیمپ کے علاوہ کیمپ میں شریک دیگر اسپورٹ اسٹاف میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ارشد خان ، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور اسسٹنٹ کوچ کامران حسینشامل ہیں۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی، اس دوران خواتین کرکٹرز پچاس ، بیس اور دس اوورز پر مشتمل مختلف انٹرا اسکواڈ سینیرئیو میچز بھی کھیلیں گی۔


عروج ممتاز، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ:
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کیمپ کا انعقاد مستقبل قریب میں خواتین کرکٹ کیبین الاقوامی اسائنمنٹ کی تیاریوں کی غرض سے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے خواتین کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں نکھار کا بھی موقع ملے گا۔
عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے فیوچر ٹور پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہنوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ فی الحال کراچی میں جاری ہے، جو ہمیں نوجوان اور باصلاحیت ٹیلنٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے خواتین  کھلاڑیوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی ہے،پرامدآ ہیںکہ ویمنز کرکٹرز دونوں کمپ  سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔


دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے عدم دستیاب بسمہ معروف نے غیرمعینہ مدت تک کے لیے کھیل سے بریک لے لی ہے ، لہٰذا وہ اس کیمپ میں بھی شرکت نہیں کریں گی۔
کیمپ میں طلب کردہ خواتین کرکٹرز :
ایمن انور، عالہ: ریاض،انعم امنی،  عائشہ نسم ، عائشہ ظفر، ناہد ہ بی بی،  ڈیانا بگہ، فاطمہ ثنا ءخان، ارم جاوید، جویریہ ودود،جویریہ رؤف، کائنات امتابز، کائنات حفظ ، ماہم طارق، منبہی علی،نجیہہ علوی، ندا راشد، عمیمہ سہل ، رامنہ شمم ، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، سدرا امنر، سدرا نواز، سدوہ عروب شاہ، نشرہ سندھو اور نتالہ  پرویز۔