وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش
بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے، بھارت کو مذاکرات کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اپریل 2021 19:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں آئیں اور بیٹھ کر بات کرے۔
بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اورپردہ کیسا ہے؟ پاکستان اوربھارت کے درمیان باضابطہ کوئی بیک چینل نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواےای سے تہران جاؤں گا،ا یران کے بعد ترکی جاؤں گا۔ بھارت مذاکرات کی میزپربیٹھنے کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے۔ بھارت 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ جب امن ہوگا توپاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں، یکم اکتوبر2021 سے شروع ہونیوالی، بین الاقوامی نمائش (ورلڈ ایکسپو 2020 ) کا دورہ کیا، متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود ،قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے اس مو قع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں سال یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہے ،مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ اس عالمی نمائش(ایکسپو 2020 ) میں پاکستان کی شمولیت، ہمارے دو طرفہ بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کی واضح مثال ہے دوبئی ایکسپو(2020ء ) کیلئے قائم کیا گیا پاکستانی پویلین، تین ہزار چار سو پچاس سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.