lافغانستان: ننگرہار کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

اتوار 18 اپریل 2021 20:40

lافغانستان: ننگرہار کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق
ن* کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام اراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق مسلح افراد نے فاائرنگ ایک مسجد کے اندر داخل ہو کر کی۔ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں پانچ سگے بھائی اور تین کزن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس اوردیگر تفتیشی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ارد گرد کے تمام علاقوں میں ا?مد و رفت معطل کردی۔ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کر رہی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع وجہ تنازع زمین کی ملکیت کو بھی قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بق اس حوالے سے مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ بتانا ممکن ہوگا۔