نارنگ منڈی ،اوباش شخص کی چھ سالہ بچے سے زیادتی ،خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا

منگل 20 اپریل 2021 23:51

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ جیتوگالہ میں شادی شدہ اوباش شخص بھولا مراد جٹ وڑائچ نے اپنے ہی گائوں کے چھ سالہ بچے وقار عباس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی اور خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا جاتا ہے کہ سفاک ملزم نے مظلوم بچے کو گائوںسے اغواء کیا اور باہر ویرانے میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اس دوران راہگیروں نے دیکھ کر والدین کو اطلاع دی جنہوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تاہم ملزم لاٹھیوں کے وار کرتا فرار ہوگیا ایس ایچ او صفدر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ سفاک ملزم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی

متعلقہ عنوان :