وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سستے فلیٹس کا منصوبہ 1320 گھروں پرمشتمل ہوگا، منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اپریل 2021 12:18

وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےنوشہرہ میں پودا لگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔ نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا۔ جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔پورے ملک میں نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے ۔ہم نےپوری کوشش کی ہے سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جونیجو کی اسکیم اس لیے ناکام ہوئی کہ وہاں لوگ رہنا ہی نہیں چاہتے تھے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھر کے قرضے پر صرف تین فیصد سود دینا پڑے گا، ہر گھر پر تین لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ۔بنانا ری پبلک میں طاقتور کے لیے الگ قانون ہوتا ہے۔ پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آناچاہتا، کبھی پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں۔

شوگرمافیا لوگوں کو منہگی چینی بیچتے ہیں،ٹیکس نہیں دیتے۔شوگرمافیا کےخلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ۔ شوگرمافیا منہگی چینی بیچ کر منافع کما رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمزوراور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہئیے۔ اس موقع پر معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا کہ سستے فلیٹس کا منصوبہ 1320 گھروں پرمشتمل ہوگا اور قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔

خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں نئے اوپی ڈی بلاک کا افتتاح ہوگا۔ کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم حیات آباد میں پیرا پلیجک سینٹرکا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشاوردرہ آدم خیل روڈ کا افتتاح کریں گے جبکہ چترال بونی، مستوج شندور روڈ کشادگی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اس دوران گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔