خضدار میں قیامِ امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ
بدھ 21 اپریل 2021 17:25
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ خضدار وسیع و عریض رقبے اور دور افتادہ علاقوں پر مشتمل ہے اس ضلع کے اکثریتی علاقے بی ایریاز پر مشتمل ہیںجب کہ کئی قومی شاہراہیں بھی ضلع خضدارکو دوسر بڑے شہر اور صوبوں سے منسلک کرتی ہیں جہاں لیویز فورس کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور جوانمردی کے ساتھ اپنی خدمات نبہارہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ ضلع خضدار ایک بہت بڑاعلاقہ ہے پور ے ضلع کو کورکرنا چیلنج ہے تاہم اس چیلنج کو قبول کرکے لیویز فورس امن ومان کی بہتری کے لئے تمام تر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے کم وسائل میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کیا جائے تو بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں شہریوں کے تعاون سے چور یوں اور رہزنیوں کے و رداتوں پر قابو پایاجارہاہے اس مقصد کے لیے لیویز کے اہلکاروں کو ہمیشہ فعال اور چاک و چوبند رہنے کا کہا گیا ہے ۔ خضدار میں اس وقت امن کافی بہتر اور عوام پُرسکون انداز میں اپنا کاروبار اور روزگار کررہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ امن وامان کے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر بھی بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کو کم کرنے کے لئے ہم بتدریج کام کررہے ہیںا ور دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے نتیجہ دینے والااللہ تعالیٰ کی زات ہے ہم اپنی کوششوں اور محنت میں کوئی بھی کمی نہیں لائیں گے جس حد تک عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوا وہ کریں گے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.