لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کووڈ۔19 کےمریضوں کی تعداد422تک پہنچ گئی ، ترجمان

جمعرات 22 اپریل 2021 12:02

لیڈی ریڈنگ ہسپتال  پشاور میں کووڈ۔19 کےمریضوں کی تعداد422تک پہنچ گئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2021ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ )پشاورمیں کووڈ۔19 کےمریضوں کی تعداد422تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق آئی سی یو میں 32مریض داخل ہیں، ایل آر ایچ میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے مریضوں کیلئے 485 بیڈز مختص کئے گئے ہیں ، عوام کا غیر سنجیدہ رویہ ہسپتالوں کیلئے بڑا چیلنج بن گیا، صوبے کے مختلف اضلاع سے مریض ایل آر ایچ شفٹ ہو رہے ہیں اس وبا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔