بھارت: کوروناکیئرسینٹر میں آتشزدگی،13مریض ہلاک

آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے

جمعہ 23 اپریل 2021 21:53

ٍنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کیئر سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا وائرس سے متاثر13 مریض ہلاک ہوگئے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمری(آئی سی یو) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے مرنے والوں میں6 انتہائی بزرگ تھے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئی2 لاکھ فی کس اورمتاثرین کیلئی50 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضع رہے کہ دو روز قبل ہی مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں ا?کسیجن کی عدم دستیابی سے کم از کم 22 کورونا وائرس کے مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے تقریبا آدھے گھنٹے تک اسپتال میں آکسیجن کی رسد معطل رہی۔