پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو ہاوس برلن کے چیئرمین و معروف سماجی و سیاسی و کاروباری شخصیت سہیل انور خان برلن کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے

نماز جنازہ 28اپریل کل برلن کے مقامی قبرستان میں اداکی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اپریل 2021 11:20

پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو ہاوس  برلن کے چیئرمین و معروف سماجی و سیاسی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) سہیل انور خان کی انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، پاکستان ،یورپ اور جرمنی بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں سوگ کا سما بندھاگیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ، جسٹس ہیلپ لائن کے مرکزی رہنماؤں، سابق جسٹس تصدیق حسین جیلانی، میاں مبین اختر،پاکستان جرمن پریس کلب کےصدر سلیم پرویز بٹ، ظہور احمدسجاد نقوی نے سہیل انورخان مرحوم کے صاحبزادے اشمل خان سے تعزیت کی ،بلاول بھٹو، سابق جسٹس تصدق جیلانی اور سلیم پرویزبٹ اور سجاد حسین نقوی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہاکہ مرحوم سہیل انور خان کو ملک کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال سیاسی و جمہوریت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے سہیل انور خان پیپلز پارٹی جرمنی کے سرگرم کارکنوں میں شمار ھوتے تھے مرحوم کی پیپلزپارٹی برلن کو فعال کرنے میں اہم کرداررہا ھے سہیل احمد خان کی پاکستان وجرمنی میں جمہوریت اور جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم سہیل انور خان کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ جرمنی ویورپ بھر کے بزنس کمیونٹی و پاکستانی کمیونٹی کےسنئیر رہنماوں نے بھی سہیل انورخان کی وفات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں کیمونٹی کے تمام ارکان افسردہ ہیں کیونکہ مرحوم سہیل انور خان جرمنی کی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ ان کی پاکستان و جرمنی میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ان گنت خدمات ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے پی پی پی برلن کے سابق صدر و نظریاتی کارکن و سماجی شخصیت کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔