فیصل مسجد میں ہزاروں خواتین وحضرات نے نماز جمعہ ادا کیا

جمعہ 30 اپریل 2021 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) فیصل مسجد میں ہزاروں خواتین وحضرات نے نماز جمعہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لیے اے سی انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد بھٹی مجسٹریٹ مارگلہ مرتصی چانڈیو اور ایس ڈی پی او مارگلہ عابد اکرام اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ موجود تھے،نمازِ جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آگاہی مہم کامیاب رہی،جس کا عملی ثبوت فیصل مسجد میں نماز جعمہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کی جانب سے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھ کر نماز جمعہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے سی انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد بھٹی کے مطابق ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے پر اسلام آباد کے شہریوں کا مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :